سورة الشعراء - آیت 129
وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور عالی شان محل بناتے ہوجیسے تم (دنیا میں) ہمیشہ کے لیے رہو گے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اسی طرح وہ بڑی مضبوط اور عالی شان رہائشی عمارتیں تعمیر کرتے تھے، جیسے وہ ہمیشہ انہی محلات میں رہیں گے۔