سورة الشعراء - آیت 114
وَمَا أَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور مومنوں کو میں نہیں بھگا سکتا ہوں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ ان کی اس خواہش کا جواب ہے کہ کمتر حیثیت کے لوگوں کو اپنے سے دور کردے، پھر ہم تیری جماعت میں شامل ہوجائیں گے۔