سورة الشعراء - آیت 106
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
جب ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا، کیا تم لوگ اللہ سے ڈرتے نہیں ہو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* بھائی اس لیے کہا کہ حضرت نوح (عليہ السلام) ان ہی کی قوم کے ایک فرد تھے۔