سورة الشعراء - آیت 94
فَكُبْكِبُوا فِيهَا هُمْ وَالْغَاوُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پھر وہ جھوٹے معبود اور گمراہ پیروکار جہنم میں منہ کے بل ڈال دیئے جائیں گے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی معبودین اور عابدین سب کو مال ڈنگر کی طرح ایک دوسرے کے اوپر ڈال دیا جائے گا۔