سورة الشعراء - آیت 91
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جہنم گمراہوں کے سامنے کردی جائے گی۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- مطلب یہ ہے کہ جنت اور دوزخ میں دخول سے پہلے ان کو سامنے کردیا جائے گا۔ جس سے کافروں کے غم میں اور اہل ایمان کے سرور میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔