سورة الشعراء - آیت 61
فَلَمَّا تَرَاءَى الْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَابُ مُوسَىٰ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
جب دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو نظر آنے لگیں تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا، اب ہم یقینا پکڑ لئے گئے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی فرعون کے لشکر کو دیکھتے ہی وہ گھبرا اٹھے کہ آگےسمندر ہے اور پیچھے فرعون کا لشکر، اب بچاؤ کس طرح ممکن ہے؟ اب پھر دوبارہ وہی فرعون اور اس کی غلامی ہوگی۔