سورة الشعراء - آیت 33
وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اپنا ہاتھ گریبان سے باہر نکالا تو وہ اچانک دیکھنے والوں کو سفید خوبصورت چمکدار نظر آنے لگا۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی گریبان سے ہاتھ نکالا تو وہ چاند کےٹکڑے کی طرح چمکتا تھا۔ یہ دوسرا معجزہ موسیٰ (عليہ السلام) نے پیش کیا۔