سورة الفرقان - آیت 57

قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِلَّا مَن شَاءَ أَن يَتَّخِذَ إِلَىٰ رَبِّهِ سَبِيلًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

آپ کہہ دیجیے میں تبلیغ رسالت کا تم سے کوئی معاوضہ (٢٧) نہیں طلب کرتا ہوں، مگر یہ کہ جو چاہے اپنے رب تک پہنچنے کی راہ اختیار کرلے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی یہی میرا اجر ہے کہ رب کا راستہ اختیار کر لو۔