سورة النور - آیت 59

وَإِذَا بَلَغَ الْأَطْفَالُ مِنكُمُ الْحُلُمَ فَلْيَسْتَأْذِنُوا كَمَا اسْتَأْذَنَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور تمہارے بچے جب بلوغت (٣٤) کو پہنچ جائیں تو تم سے اجازت لیں جس طرح ان سے پہلے کے لوگ اجازت لیتے رہے ہیں اللہ اپنی آیتوں کوا سی طرح تمہارے لئے بیان کرتا ہے اور اللہ بڑا جاننے والا بڑی حکمتوں والا ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* ان بچوں سے مراد احرار بچے ہیں، بلوغت کے بعد ان کا حکم عام مردوں کا سا ہے، اس لئے ان کے لئے ضروری ہے کہ جب بھی کسی کے گھر آئیں تو پہلے اجازت طلب کریں۔