سورة النور - آیت 56
وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور مومنو ! تم لوگ نماز قائم (٣٢) کرو اور زکوۃ ادا کرو اور رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم پرر حم کیا جائے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ گویا مسلمانوں کو تاکید کی گئی کہ اللہ کی رحمت اور مدد حاصل کرنے کا طریقہ یہی ہے جس پر چل کر صحابہ کرام کو یہ رحمت اور مدد حاصل ہوئی۔