سورة المؤمنون - آیت 94
رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِي فِي الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تو میرے رب ! مجھے ان ظالموں میں شامل نہ کرنا۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ نبی (ﷺ) دعا فرماتے تھے [ وإِذَا أَرَدْتَ بِقَوْمٍ فِتْنَةً فَتَوَفَّنِي إِلَيكَ غَيْرَ مَفْتُونٍ ]، (ترمذی تفسیر سورۃ ص و مسند احمد، جلد 5، ص 243)۔ ”اے اللہ جب تو کسی قوم پر آزمائش یا عذاب بھیجنے کا فیصلہ کرے تو اس سے پہلے پہلے مجھے دنیا سے اٹھا لے“۔