سورة المؤمنون - آیت 75

وَلَوْ رَحِمْنَاهُمْ وَكَشَفْنَا مَا بِهِم مِّن ضُرٍّ لَّلَجُّوا فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور اگر ہم ان پر رحم (٢٢) کریں اور انہیں جو تکلیف و پریشانی لاحق ہے اسے دور کردیں تو وہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہنے پر اور اصرار کرنے لگیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اسلام کے خلاف ان کے دلوں میں جو بغض وعناد تھا اور کفر وشرک کی دلدل میں جس طرح وہ پھنسے ہوئے تھے، اس میں ان کا بیان ہے۔