سورة المؤمنون - آیت 74
وَإِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنَاكِبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں وہ بیشک راہ راست سے ہٹے ہوئے ہیں۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی صراط مستقیم سے انحراف کی وجہ آخرت پر عدم ایمان ہے۔