سورة المؤمنون - آیت 12
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن سُلَالَةٍ مِّن طِينٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور ہم نے انسان کو مٹی کے ٹھیکرے (٢) سے پیدا کیا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مٹی سے پیدا کرنے کا مطلب، ابو البشر حضرت آدم (عليہ السلام) کی مٹی سے پیدائش ہے یا انسان جو خوراک بھی کھاتا ہے وہ سب مٹی سے ہی پیدا ہوتی ہیں، اس اعتبار سے اس نطفے کی اصل، جو خلقت انسانی کا باعث بنتا ہے، مٹی ہی ہے۔