سورة الحج - آیت 61

ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَأَنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

یہ اس لئے کہ اللہ رات کو دن میں داخل (٣٢) کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے، اور بیشک اللہ خوب سننے والا، خوب دیکھنے والا ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی جو اللہ اس طرح کام کرنے پر قادر ہے، وہ اس بات پر بھی قادر ہے کہ اس کے جن بندوں پر ظلم کیا جائے ان کا بدلہ وہ ظالموں سے لے۔