سورة الحج - آیت 51
وَالَّذِينَ سَعَوْا فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جو لوگ رسول اللہ اور مسلمانوں کو عاجز بنانے کے لئے ہماری آیتوں کے خلاف سازش میں کوشاں رہتے ہیں، وہی لوگ جہنمی ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مُعَاجِزِينَ کا مطلب ہے یہ گمان کرتے ہوئے کہ ہمیں عاجز کر دیں گے، تھکا دیں گے اور ہم ان کی گرفت کرنے پر قادر نہیں ہو سکیں گے۔ اس لئے کہ وہ بعث بعد الموت اور حساب کتاب کے منکر تھے۔