سورة الأنبياء - آیت 65
ثُمَّ نُكِسُوا عَلَىٰ رُءُوسِهِمْ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هَٰؤُلَاءِ يَنطِقُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پھر (فورا ہی) اعتراف حقیقت سے مکر گئے اور کہنے لگے کہ تم تو جانتے ہو کہ یہ بت بولتے نہیں ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* پھر اے ابراہیم (علیہ السلام) تو ہمیں یہ کیوں کہہ رہا ہے کہ ان سے پوچھو اگر یہ بول سکتے ہیں، جب کہ تو اچھی طرح جانتا ہے کہ یہ بولنے کی طاقت سے محروم ہیں۔