سورة الأنبياء - آیت 40

بَلْ تَأْتِيهِم بَغْتَةً فَتَبْهَتُهُمْ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ رَدَّهَا وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بلکہ قیامت انہیں اچانک آلے گی اور انہیں حیرت میں ڈال دے گی، ] پس وہ اسے ٹال نہیں سکیں گے، اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی انہیں کچھ سجھائی نہیں دے گا کہ وہ کیا کریں۔ 2- کہ وہ توبہ واعتذار کا اہتمام کرلیں۔