سورة طه - آیت 121
فَأَكَلَا مِنْهَا فَبَدَتْ لَهُمَا سَوْآتُهُمَا وَطَفِقَا يَخْصِفَانِ عَلَيْهِمَا مِن وَرَقِ الْجَنَّةِ ۚ وَعَصَىٰ آدَمُ رَبَّهُ فَغَوَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس دونوں (میاں بیوی) نے اس درخت میں سے کھالیا (کھاتے ہی) دونوں کی شرمگاہیں کھل گئیں، اور دونوں جنت کے پتے لے کر اپنے جسموں پر چپکانے لگے، اور آدم نے اپنے رب کی نافرمانی کی تو گمراہ ہوگئے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی درخت کا پھل کھا کر نافرمانی کی، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مطلوب یا راہ راست سے بہک گئے۔