سورة طه - آیت 77
وَلَقَدْ أَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي فَاضْرِبْ لَهُمْ طَرِيقًا فِي الْبَحْرِ يَبَسًا لَّا تَخَافُ دَرَكًا وَلَا تَخْشَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے موسیٰ کو وحی (٢٩) بھیجی کہ آپ میرے بندوں کو لے کر رات کے وقت نکل جایئے، پھر (اپنی لاٹھی کے ذریعہ) سمندر میں ان کے لیے ایک خشک راستہ بنا لیجیے، آپ نہ پکڑے جانے سے ڈریے گا اور نہ دل میں کسی اور خوف کو جگہ دیجیے گا۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- جب فرعون ایمان بھی نہیں لایا اور بنی اسرائیل کو بھی آزاد کرنے پر آمادہ نہیں ہوا، تو اللہ تعالٰی نے موسیٰ (عليہ السلام) کو یہ حکم دیا۔ 2- اس کی تفصیل سورۃ الشعرا میں آئے گی کہ موسیٰ (عليہ السلام) نے اللہ کے حکم سے سمندر میں لاٹھی ماری، جس سے سمندر میں گزرنے کے لئے خشک راستہ بن گیا۔ 3- خطرہ فرعون اور اس کے لشکر کا اور ڈر پانی میں ڈوبنے کا۔