سورة طه - آیت 24

اذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

آپ میرا پیغام لے کر فرعون کے پاس جایئے (١١) بیشک وہ حد سے گزر گیا ہے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- فرعون کا ذکر اس لئے کیا کہ اس نے حضرت موسیٰ (عليہ السلام) کی قوم بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا تھا اور اس پر طرح طرح کے ظلم روا رکھتا تھا۔ علاوہ ازیں اس کی سرکشی وطغیانی بھی بہت بڑھ گئی تھی حتٰی کہ وہ دعویٰ کرنے لگا تھا ﴿اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى﴾ (النازعات:24) ”میں تمہارا بلند تر رب ہوں“۔