سورة طه - آیت 11
فَلَمَّا أَتَاهَا نُودِيَ يَا مُوسَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس جب وہاں پہنچے تو انہیں پکارا گیا، اے موسی
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- موسیٰ (عليہ السلام) جب آگ والی جگہ پہنچے تو وہاں ایک درخت سے (جیسا کہ سورہ قصص: 30 میں صراحت ہے) آواز آئی۔