سورة مريم - آیت 94

لَّقَدْ أَحْصَاهُمْ وَعَدَّهُمْ عَدًّا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اللہ نے ان سب کو پوری طرح گن (٥٤) رکھا ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی آدم سے لے کر صبح قیامت تک جتنے بھی انسان، جن ہیں، سب کو اس نے گن رکھا ہے، سب اس کے قابو اور گرفت میں ہیں، کوئی اس سے مخفی ہے اور نہ مخفی رہ سکتا ہے۔