سورة مريم - آیت 91

أَن دَعَوْا لِلرَّحْمَٰنِ وَلَدًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اس لئے کہ وہ لوگ رحمٰن کے لئے لڑکا ثابت کرتے ہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* إِدًّا کے معنی بہت بھیانک معاملہ اور دَاهِيَةٌ (بھاری چیز اور مصبیت) کے ہیں۔ یہ مضمون پہلے بھی گزر چکا ہے کہ اللہ کی اولاد قرار دینا اتنا بڑا جرم ہے کہ اس سے آسمان وزمین پھٹ سکتے ہیں اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو سکتے ہیں۔