سورة الكهف - آیت 95

قَالَ مَا مَكَّنِّي فِيهِ رَبِّي خَيْرٌ فَأَعِينُونِي بِقُوَّةٍ أَجْعَلْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ رَدْمًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

ذوالقرنین نے کہا، میرے رب نے مجھے جو قدرت دے رکھی ہے وہ (تمہارے معاوضہ سے) بہتر ہے، پس تم لوگ اپنی جسمانی طاقت سے میری مدد کرو تاکہ میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک موٹی اور مضبوط دیوار بنا دوں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* قوت سے مراد یعنی تم مجھے تعمیراتی سامان اور رجال کار مہیا کرو۔