سورة الكهف - آیت 93
حَتَّىٰ إِذَا بَلَغَ بَيْنَ السَّدَّيْنِ وَجَدَ مِن دُونِهِمَا قَوْمًا لَّا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ قَوْلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یہاں تک کہ جب وہ دو پہاڑوں کے درمیان پہنچا تو ان کے اندرونی جانب ایسے لوگوں کو پایا جو تقریبا کوئی بات نہیں سمجھتے تھے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اس سے مراد دو پہاڑ ہیں جو ایک دوسرے کے مقابل تھے، ان کے درمیان کھائی تھی، جس سے یاجوج وماجوج ادھر آبادی میں آ جاتے اور اودھم مچاتے اور قتل وغارت گری کا بازار گرم کرتے۔ 2- یعنی اپنی زبان کے سوا کسی اور کی زبان نہیں سمجھتے تھے۔