سورة الكهف - آیت 5

مَّا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَلَا لِآبَائِهِمْ ۚ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ ۚ إِن يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

نہ وہ اس سے متعلق کوئی علم رکھتے ہیں اور نہ ہی ان کے آباواجداد، یہ ایک بڑی بات ہے جو ان کے منہ سے نکلا کرتی ہے، وہ لو گ سراسر جھوٹ بولتے ہیں،۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اس کلمہ تہمت سے مراد یہی ہے کہ اللہ کی اولاد ہے جو نرا جھوٹ ہے۔