سورة الكهف - آیت 1

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنزَلَ عَلَىٰ عَبْدِهِ الْكِتَابَ وَلَمْ يَجْعَل لَّهُ عِوَجًا ۜ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

سب تعریفیں (١) اللہ کے لئے ہیں جس نے اپنے بندے (محمد) پر قرآن نازل کیا، اور اس میں کوئی کجی نہیں رہنے دی۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یا کوئی کجی اور راہ اعتدال سے انحراف اس میں نہیں رکھا بلکہ اسے قیم یعنی سیدھا رکھا۔ یا قیم کے معنی، بندوں کے دینی ودنیاوی مصالح کی رعایت وحفاظت کرنے والی کتاب۔