سورة الإسراء - آیت 90
وَقَالُوا لَن نُّؤْمِنَ لَكَ حَتَّىٰ تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْأَرْضِ يَنبُوعًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور کافروں نے کہا کہ ہم تم پر ہرگز ایمان (٥٨) نہیں لائیں گے، یہاں تک کہ تم زمین سے ہمارے لیے ایک چشمہ نہ جاری کردو۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- ایمان لانے کے لئے قریش مکہ نے یہ مطالبات پیش کئے۔