سورة الإسراء - آیت 86
وَلَئِن شِئْنَا لَنَذْهَبَنَّ بِالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ بِهِ عَلَيْنَا وَكِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اگر ہم چاہیں تو جو کچھ ہم نے آپ پر وحی (٥٥) کی ہے اسے واپس لے لیں، پھر اس کارروائی پر ہمارے خلاف آپ اپنا کوئی مددگار نہ پائیں گے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی وحی کے ذریعے سے جو تھوڑا بہت علم دیا گیا ہے اگر اللہ تعالٰی چاہے تو اسے بھی سلب کرلے یعنی دل سے محو کر دے یا کتاب سے ہی مٹا دے۔ 2- جو دوبارہ اس وحی کو آپ کی طرف لوٹا دے۔