سورة الإسراء - آیت 83
وَإِذَا أَنْعَمْنَا عَلَى الْإِنسَانِ أَعْرَضَ وَنَأَىٰ بِجَانِبِهِ ۖ وَإِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ كَانَ يَئُوسًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جب ہم انسان کو نعمت (٥٢) دیتے ہیں تو وہ منہ پھیر لیتا ہے اور بندگی سے دور ہوجاتا ہے اور جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو وہ ناامید ہوجاتا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس میں انسان کی حالت وکیفیت کا ذکر ہے جس میں وہ عام طور پر خوش حالی کے وقت اور تکلیف کے وقت مبتلا ہوتا ہے، خوشحالی میں وہ اللہ کو بھول جاتا ہے اور تکلیف میں مایوس ہو جاتا ہے، لیکن اہل ایمان کا معاملہ دونوں حالتوں میں اس سے مختلف ہوتا ہے۔ دیکھئے سورۂ ھود کی آیات 9-11 کے حواشی۔