سورة الإسراء - آیت 48
انظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوا لَكَ الْأَمْثَالَ فَضَلُّوا فَلَا يَسْتَطِيعُونَ سَبِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آپ ذرا دیکھیے تو سہی کہ انہوں نے آپ کی کیسی کیسی مثالیں بیان کی ہیں، پھر ایسا گمراہ ہوگئے ہیں کہ سیدھی راہ نہیں پاسکتے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- کبھی ساحر، کبھی مسحور، کبھی مجنون اور کبھی کاہن کہتے ہیں، پس اس طرح گمراہ ہو رہے ہیں، ہدایت کا راستہ انہیں کس طرح ملے۔