سورة الإسراء - آیت 43
سُبْحَانَهُ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يَقُولُونَ عُلُوًّا كَبِيرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
وہ تمام عیوب سے پاک ہے اور جو کچھ مشرکین کہتے ہیں اس سے بہت ہی برتر و بالا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی واقعہ یہ ہے کہ یہ لوگ اللہ کی بابت جو کہتے ہیں کہ اس کے شریک ہیں، اللہ تعالٰی ان باتوں سے پاک اور بلند ہے۔