سورة الإسراء - آیت 21
انظُرْ كَيْفَ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ۚ وَلَلْآخِرَةُ أَكْبَرُ دَرَجَاتٍ وَأَكْبَرُ تَفْضِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
آپ دیکھئے کہ کس طرح ہم نے ان میں سے بعض کو بعض پر فوقیت دے رکھی ہے اور یقینا آخرت کے درجے سب سے بڑے اور اس کی فوقیت سب سے اونچی ہوگی۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* تاہم دنیا کی چیزیں کسی کو کم، کسی کو زیادہ ملتی ہیں، اللہ تعالٰی اپنی حکمت ومصلحت کے مطابق یہ روزی تقسیم فرماتا ہے۔ تاہم آخرت میں درجات کا یہ تفاضل زیادہ واضح اور نمایاں ہوگا اور وہ اس طرح کہ اہل ایمان جنت میں اور اہل کفر جہنم میں جائیں گے۔