سورة الإسراء - آیت 3

ذُرِّيَّةَ مَنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوحٍ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَبْدًا شَكُورًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

تم لوگ ان کی اولاد سے ہو جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ کشتی میں سوار کیا تھا وہ بیشک ایک شکر گزار بندے تھے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* طوفان نوح (عليہ السلام) کے بعد نسل انسانی نوح (عليہ السلام) کے ان بیٹوں کی نسل سے ہے جو کشتی نوح (عليہ السلام) میں سوار ہوئے تھے اور طوفان سے بچ گئے تھے۔ اس لئے بنو اسرائیل کو خطاب کر کے کہا گیا کہ تمہارا باپ، نوح علیہ السلام، اللہ کا بہت شکر گزار بندہ تھا۔ تم بھی اپنے باپ کی طرح شکر گزاری کا راستہ اختیار کرو اور ہم نے جو محمد (ﷺ) کو رسول بنا کر بھیجا ہے، ان کا انکار کر کے کفران نعمت مت کرو۔