سورة النحل - آیت 118

وَعَلَى الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا مَا قَصَصْنَا عَلَيْكَ مِن قَبْلُ ۖ وَمَا ظَلَمْنَاهُمْ وَلَٰكِن كَانُوا أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جو لوگ دین یوہدیت پر تھے ان پر ہم نے وہ چیزیں حرام (٧٢) کردی تھیں جو ہم آپ کے لیے بیان کرچکے ہیں اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا تھا، لیکن وہ اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- دیکھئے سورہ الا نعام:146 کا حاشیہ، نیز سورہ نساء: 160 میں بھی اس کا ذکر ہے۔