سورة النحل - آیت 116
وَلَا تَقُولُوا لِمَا تَصِفُ أَلْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ هَٰذَا حَلَالٌ وَهَٰذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُوا عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ ۚ إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جن چیزوں سے متعلق تم اپنی زبانوں سے جھوٹ (٧٢) کہتے ہو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام تو ایسا نہ کہو، تاکہ اللہ کے بارے میں کذب بیانی سے کام لو، بیشک جو لوگ اللہ کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں، وہ کامیاب نہیں ہوتے ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ اشارہ ہے ان جانوروں کی طرف جو وہ بتوں کے نام وقف کر کے ان کو اپنے لئے حرام کر لیتے تھے، جیسے بحیرہ، سائبہ، وصیلہ اور حام وغیرہ۔ (دیکھئے (المائدہ: 103، اور الانعام: 139۔ 141 کے حواشی)