سورة النحل - آیت 88

الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ زِدْنَاهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوا يُفْسِدُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

جن لوگوں نے کفر (٥٤) کیا اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا ہم انہیں عذاب بالائے عذاب دیں گے، اس لئے کہ وہ (زمین میں) فساد پھیلاتے تھے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* جس طرح جنت میں اہل ایمان کے درجات مختلف ہوں گے، اسی طرح جہنم میں کفار کے عذاب میں فرق ہوگا جو گمراہ ہونے کے ساتھ دوسروں کی گمراہی کا سبب بنے ہونگے، ان کا عذاب دوسروں کی نسبت شدید تر ہوگا۔