سورة النحل - آیت 20
وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جن (معبودوں) کو وہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں (١٣) وہ کچھ بھی پیدا نہیں کرتے ہیں، اور وہ خود پیدا کیے جاتے ہیں۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اس میں ایک چیز کا اضافہ ہے یعنی صفت کمال ”خالقیت“ کی نفی کے ساتھ نقصان یعنی کمی ”عدم خالقیت“ کا اثبات (فتح القدیر)