سورة الحجر - آیت 94
فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس آپ کو جو حکم دیا جارہا ہے سے کھول کر (٤٠) بیان کردیجیے اور مشرکین کی پرواہ نہ کیجیے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اصْدَعْ کے معنی ہیں کھول کر بیان کرنا، اس آیت کے نزول سے قبل آپ (ﷺ) چھپ کر تبلیغ فرماتے تھے، اس کے بعد آپ نے کھلم کھلا تبلیغ شروع کر دی۔ (فتح القدیر)