سورة الحجر - آیت 83

فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُصْبِحِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تو صبح کے وقت زبردست چیخ نے انہیں پکڑ لیا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- حضرت صالح (عليہ السلام) نے انہیں کہا کہ تین دن کے بعد تم پر عذاب آ جائے گا، چنانچہ چوتھے روز ان پر یہ عذاب آ گیا۔