سورة الحجر - آیت 81

وَآتَيْنَاهُمْ آيَاتِنَا فَكَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور ہم نے انہیں اپنی نشانیاں دی تھیں، تو انہوں نے ان سے منہ موڑ لیا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* ان نشانیوں میں وہ اونٹنی بھی تھی جو ان کے کہنے پر ایک چٹان سے بطور معجزہ ظاہر کی گئی تھی، لیکن ظالموں نے اسے قتل کر ڈالا۔