سورة الحجر - آیت 13
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ ۖ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کفار مکہ قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے اور گزشتہ قوموں کا بھی یہی دستور تھا
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی ان کے ہلاک کرنے کا وہی طریقہ ہے جو اللہ نے پہلے مقرر کر رکھا ہے کہ تکذیب واستہزاء کے بعد وہ قوموں کو ہلاک کرتا ہے۔