سورة یوسف - آیت 99

فَلَمَّا دَخَلُوا عَلَىٰ يُوسُفَ آوَىٰ إِلَيْهِ أَبَوَيْهِ وَقَالَ ادْخُلُوا مِصْرَ إِن شَاءَ اللَّهُ آمِنِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس جب وہ سب یوسف کے پاس پہنچے تو اپنے والدین کو اپنے قریب (٨٥) کیا، اور کہا آپ لوگ شہر میں داخل ہوں اگر اللہ چاہے گا تو امن کے ساتھ رہیں گے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی عزت واحترام کے ساتھ انہیں اپنے پاس جگہ دی اور ان کا خوب اکرام کیا۔