سورة یوسف - آیت 86
قَالَ إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللَّهِ وَأَعْلَمُ مِنَ اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
یعقوب نے کہا، میں اپنا درد و غم اور حزن و الم اللہ سے کہتا ہوں (٧٣) اور اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم لوگ نہیں جانتے ہو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس سے مراد یا تو خواب ہے جس کی بابت انہیں یقین تھا کہ اس کی تعبیر ضرور سامنے آئے گی اور وہ یوسف (عليہ السلام) کو سجدہ کریں گے یا ان کا یقین تھا کہ یوسف (عليہ السلام) زندہ موجود ہیں، اور اس سے زندگی میں ضرور ملاقات ہوگی۔