سورة یوسف - آیت 79
قَالَ مَعَاذَ اللَّهِ أَن نَّأْخُذَ إِلَّا مَن وَجَدْنَا مَتَاعَنَا عِندَهُ إِنَّا إِذًا لَّظَالِمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
عزیز نے کہا، ہم اللہ کی پناہ مانگتے ہیں کہ اس کے علاوہ کسی اور کو پکڑیں (٦٧) جس کے پاس ہم نے اپنا سامان پایا ہے تب تو ہم یقینا ظالم ہوں گے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ جواب اس لئے دیا کہ حضرت یوسف (عليہ السلام) کا اصل مقصد تو بنیامین کو روکنا تھا۔