سورة یوسف - آیت 73
قَالُوا تَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتُم مَّا جِئْنَا لِنُفْسِدَ فِي الْأَرْضِ وَمَا كُنَّا سَارِقِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
انہوں نے کہا، اللہ کی قسم ! (٦٣) تمہیں معلوم ہے کہ ہم اس ملک میں فساد پھیلانے کے لیے نہیں آئے ہیں، اور ہم نے کبھی چوری نہیں کی ہے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- برداران یوسف (عليہ السلام) چونکہ اس منصوبے سے بےخبر تھے جو حضرت یوسف (عليہ السلام) نے تیار کیا تھا، اس لئے قسم کھا کر انہوں نے اپنے چور ہونے کی اور زمین میں فساد برپا کرنے کی نفی کی۔