سورة یوسف - آیت 9
اقْتُلُوا يُوسُفَ أَوِ اطْرَحُوهُ أَرْضًا يَخْلُ لَكُمْ وَجْهُ أَبِيكُمْ وَتَكُونُوا مِن بَعْدِهِ قَوْمًا صَالِحِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
تم سب مل کر یوسف کو قتل کردو (٩) یا اسے کسی دور دراز جگہ ڈال دو، اس طرح تمہارے باپ کی پوری توجہ تمہاری طرف ہوجائے گی، اور اس کے بعد تم لوگ نیک بن جاؤ گے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس سے مراد تائب ہو جانا ہے یعنی کنوئیں میں ڈال کر یا قتل کر کے اللہ سے اس گناہ کے لئے توبہ کرلیں گے۔