سورة یوسف - آیت 7
لَّقَدْ كَانَ فِي يُوسُفَ وَإِخْوَتِهِ آيَاتٌ لِّلسَّائِلِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یقینا یوسف اور ان کے بھائیوں کے قصے میں پوچھنے (٧) والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی اس قصے میں اللہ تعالٰی کی عظیم قدرت اور نبی کریم (ﷺ) کی نبوت کی صداقت کی بڑی نشانیاں ہیں۔ بعض مفسرین نے یہاں ان بھائیوں کے نام اور ان کی تفصیل بھی بیان کی ہے۔