سورة ھود - آیت 65
فَعَقَرُوهَا فَقَالَ تَمَتَّعُوا فِي دَارِكُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ۖ ذَٰلِكَ وَعْدٌ غَيْرُ مَكْذُوبٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
تو انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ کر اسے ہلاک (٥٢) کردیا، تب صالح نے کہا کہ تم لوگ تین دن تک اپنے گھروں میں آرام سے رہ لو، یہ وعدہ جھوٹا نہیں ہوسکتا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* لیکن ان ظالموں نے اس زبردست معجزے کے باوجود نہ صرف ایمان لانے سے گریز کیا بلکہ حکم الٰہی سے صریح سرتابی کرتے ہوئے اسے مار ڈالا، جس کے بعد انہیں تین دن کی مہلت دے دی گئی کہ تین دن کے بعد تمہیں عذاب کے ذریعے سے ہلاک کر دیا جائے گا۔